کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت سوراب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر زہری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوراب کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے کہا کہ سوراب سمیت قومی شاہراہوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کسی صورت بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ دشمن ممالک کو پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔وزیر داخلہ نے سوراب کے عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
امن و امان خراب کرنے والے عناصر کسی صورت بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءلانگو
26










