27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سرفراز بگٹی

44

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جو ان کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کو اپنا بھائی اور کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں پر مظالم کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، جبکہ کشمیری عوام کی قربانیاں ان کے عزمِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی گواہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں