اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔










