اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں خصوصاً بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی مظالم میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2023 سے ستمبر 2026 تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 254 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اس سے پہلے پندرہ برسوں میں صرف 6 فلسطینی فضائی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔
تحقیقاتی کمیشن کے مطابق اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف منظم کارروائیاں کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے جنسی تشدد بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر کرکے ان کی زمینوں پر قبضہ بڑھانا چاہتا ہے۔










