خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک، امن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، سرفراز بگٹی

42

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر پولیس اور ایف سی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کا مظہر ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت انٹیلیجنس معلومات اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کے جوان عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا قانون کے مطابق بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت واضح کرتی ہیں، جبکہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اور مو¿ثر سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا تحفظ اس کا عزم ہے۔ امن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حکومت بلوچستان امن و استحکام کے تحفظ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پ±رعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں