بولان(این این آئی)کچھی کے علاقے مٹھڑی میں گھریلو ناچاقی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور تین بچے جاں بحق تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے مٹھڑی پولیس تھانے کے حدود گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں ایک دلخراش اور افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کردیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین نوعمر بچوں کو قتل کردیا ایک ہی گھر میں خاتون سمیت چار افراد کی المناک موت سے ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہوگئی
پولیس کے مطابق واقعہ گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں پیش آیا جہاں ملزم شبیراحمد ولد محمد شریف لاشاری نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کی جان لے لی جاں بحق ہونے والوں میں اس کی بیوی مسماة (ن) نوعمر بچہ ضمیر عمر پانچ سال اور جڑواں بہنیں نفیسہ اور علیزہ عمر تقریباً تین ماہ شامل ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے تاہم اس افسوسناک سانحے کے اصل محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال سبی منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹھڑی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور 3بچوں کو قتل کردیا
35










