سانحہ زیارت میں پولیس شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

1

کوئٹہ:سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور دھرنا شرکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو اور وزیر صحت بخت کاکڑ پر مشتمل حکومتی وفد نے رات گئے تک لواحقین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مطابق وفد نے سانحہ زیارت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے لواحقین کو آگاہ کیا۔
مذاکراتی کمیٹی کے مطابق حکومت بلوچستان لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے اور ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔دوسری جانب دھرنا شرکا اور آل پارٹیز نے کل 15 جولائی کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 جولائی کو خواتین اور بچے بھی دھرنے میں شرکت کریں گے جبکہ 17 جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے سانحہ زیارت کے لواحقین اور آل پارٹیز دھرنا کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کرکے 7 شہدا کی تدفین کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں