نواں کلی طیارہ حادثہ، بہادری کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان حکمت اللہ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،بلوچستان کے عوام ہر حال میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سرفراز بگٹی

37

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نواں کلی میں تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان حکمت اللہ کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوجوان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ پر فخر ہے، آپ جیسے نوجوان بلوچستان کے لیے مثالی کردار ہیں۔
ہماری سیکیورٹی فورسز ہمارے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جبکہ حادثے کی جائے وقوعہ پر انسانی جانیں بچانے کے لیے نوجوانوں کا آگے بڑھنا بلوچستان کے عوام کی اپنی سیکیورٹی فورسز سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے دیکھ لیں کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور بلوچستان کے عوام ہر جگہ اور ہر حال میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں