مستونگ: وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے سکیورٹی اسکواڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اپنے بیان میں بتایا کہ قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سکیورٹی اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، حملے میں ضیاء لانگو محفوظ رہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہےگا۔












