تربت ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

32

تربت : ضلع کیچ کے علاقے تربت کے نواحی علاقے درمکول پیدراک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کی جانب روانگی کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تربت سے تقریباً 30 کلومیٹر دور درمکول پیدراک کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں