تربت۔ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور نواحی علاقے دشت سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے میر آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شیر جان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ دشت کوہک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی وجوہات اور دیگر حقائق قانونی کارروائی، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
تربت اور دشت سے دو افراد کی لاشیں برآمد
32













