حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی پر مشاورت کی خواہاں ہے، سی پی این ای کو دعوت دی گئی، شاہد رند

30

کوئٹہ:معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان آزاد، ذمہ دار اور پیشہ ور صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مجوزہ میڈیا پالیسی کے حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میڈیا کے نمائندہ اداروں سے تصادم نہیں بلکہ تعمیری مشاورت کی خواہاں ہے۔ اگر سی پی این ای کو مجوزہ میڈیا پالیسی کے حوالے سے کسی بھی نوعیت کے تحفظات یا تجاویز ہیں تو حکومت ان پر سنجیدہ غور کے لئے تیار ہے
شاہد رند نے کہا کہ ہم سی پی این ای کی قیادت کو باقاعدہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ کوئٹہ تشریف لائے حکومت بلوچستان سے تفصیلی مشاورت کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے تاکہ نئی میڈیا پالیسی کو انہی سفارشات کی روشنی میں مزید بہتر، متوازن، شفاف اور قابلِ عمل بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا مقصد کسی بھی میڈیا شعبے کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا نہیں بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام وضع کرنا ہے۔ اگر مشاورت کے دوران پالیسی کے کسی پہلو میں بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت مثبت تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا واضح مؤقف ہے کہ حکومت کا مقصد کسی بھی شعب? صحافت یا میڈیا ادارے کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا نہیں بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع پر مبنی میڈیا فریم ورک تشکیل دینا ہے۔ اگر مشاورت کے دوران پالیسی کے کسی پہلو میں بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت مثبت تجاویز کو خوش دلی سے قبول کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں