نور خان محمد حسنی بلوچستان کے جانے مانے ادیب۔ شاعر اور دانشور ہیں۔ انہوں نے براہوئی زبان و ادب میں گران قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی شاعری اور نثر کی کئی کتب شایع ہوئی ہیں۔ خصوصا’ اردو سفرنامہ اور تحقیق میں ان کا نمایاں کام ہے۔ ان کے ایران اور ترکمانستان کی سیاحت پر مبنی کتب کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ کینیا اور انڈیا کے سفرنامے زیر طبع ہیں۔ وہ نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وہ بلوچستان کے ڈی جی پی آر ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کئی نئے لکھاریوں کی کتب پر تبصرے تحریر کئے ہیں۔۔۔ بلوچستان کے ادبی اور ثقافتی تناظر کے حوالے سے ان کی اردو میں کتاب۔ بلوچستان ثقافتی تناظر بھی شائع ہوئی ہے۔ ادب میں ان کی گرانقدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان نے انہیں تمغہء امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
نورخان محمد حسنی کو ادب میں تمغۂ امتیاز سے نوازنے کا اعلان
47












