کوئٹہ:بولان کے علاقے میں 18 انچ قطر کی اڑائی جانے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5روز بھی سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے شروع نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے لوگوں کو کھانا بنانے اور دیگر امور کی انجام دہی میںگیس کی بندش سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے تا حال متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے امدادی کارروائیوں کی سیکورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ گیس پائپ لائن بدھ کو اڑائی گئی تھی جس کے بعد کوئٹہ ، مچھ ، مستونگ ، قلات، پشین زیارت اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی تا حال بند ہے گیس کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب، مشرقی بائی اور دیگر مقامات پر گیس پریشر میں اور بندش کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5روز بھی سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا
5












