مستونگ :مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی، جبکہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کاریز عائشہ، پڑنگ آباد میں ولی خان پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمالک ولد دریخان کے نام سے کی ہے۔واقعے کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
34













