قلات: ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لئیاہم سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے ڈپٹی کمشنرآفس قلات سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورامن وامان برقراررکھنے کیلئے 7اگست سے 12اگست تک اور13اگست سے15اگست اور20.21.25.26اگست کو شام 10بجے سے صبح سات بجیتک کرفیو کانفاذہوگا۔عوام الناس کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنے گھروں سے بایر نہ نکلیں اوراپنے اہلخانے کی حفاظت کیلئے ذمہ دارقانون پسندشہری کی حیثیت سے سیکیورٹی ایس اوپیز ل کریں کرفیو کے خلاف ورزی کی صورت میں لوگ اپنے نقصان کے خود ذمہ دارہونگے۔
قلات میں امن و امان کے پیش نظر کرفیو کا اعلان، 7سے 26اگست تک مختلف اوقات میں نفاذ ہوگا،ڈپٹی کمشنر قلات
35














