تہران: ایرانی فوج نے کہا ہےکہ امریکا کو حملوں کیلئے سر زمین دینے والے ممالک کوبھاری قیمت چکانا پڑےگی۔
ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکاکو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہوناچاہیے کہ ایران سےکوئی چیزپوشیدہ نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کوکسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھاجائےگا۔
لیفٹینینٹ جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔











