ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد کا حملہ دو مقامی مزدوروں کو اغواءکرکے فرار ہوگئے واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر دو مقامی مزدور رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیے جبکہ وبقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی ۔
ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے سڑک تعمیرمیں مصروف 2مزدوروں کو اغواءکرلیا،پولیس
27










