اسرائیل میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بعد ووٹنگ کی گنتی تاحال جاری ہے اور اب تک 27 لاکھ(57 فیصد) سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں نیتن یاہو اتحاد کو 56 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتحاد سے ہٹ کرنیتن یاہو کی جماعت 28 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعت یاشر اکیلے اب تک 21 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اسرائیل کی عرب جماعتیں اب تک 15 نشستوں پر لیڈ کررہی ہیں۔
اس وقت نیتن یاہو اتحاد اور آئزن کوٹ اتحاد دونوں اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ میں اکثریت کے لیے درکار 61 نشستوں تک پہنچنے سے دور نظر آرہے ہیں۔










