پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل،ن لیگ کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی

44

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں