چاغی ایک شخص کی لاش برآمد

34

دالبندین: چاغی کے علاقے شے سالار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کو گولی مار کر قتل کردیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت صدام ولد قادر بخش سکنہ شے سالار چاغی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ادھر چہتر بازار کے قریب این-40 شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے چار مزدا ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرکوں کے ٹائر پھٹ گئے جبکہ اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک ٹرک کو آگ لگا دی گئی۔ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں