امریکی مداخلت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، ایران کا اعلان

32

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

پاسدارانِ انقلاب کےمطابق ایک بحری جہاز غیرمنظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارروائی کی گئی،موجودہ صورتحال میں کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سےگزرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر دشمن نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہےکہ متعلقہ کارگو جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہا تھا،جسے عمان نے بغیر کسی پابندی کے کھولنے کی تجویز دی تھی۔

ایرانی حکام کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں