متحدہ عرب امارات کے سمندر میں تیل پھیل گیا، شارجہ و راس الخیمہ کے ساحل بند

51

متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں ٹینکر سے خارج ہونے والا تیل وسیع علاقے میں پھیل گیا۔

سیٹلائٹ تصاویر میں اماراتی ساحلوں کے اطراف تیل پھیلا ہوا نظر آ رہا ہے۔

تیل کے اخراج کے باعث شارجہ اور راس الخیمہ کے ساحلوں کو بھی تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعے کو ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث ام القوین کے تمام ساحلوں اور ساحلی علاقوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

اماراتی حکام کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پانے اور ساحلی علاقوں سے تیل صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں