بلوچستان کے علاقے تربت میں اغوا کئے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں ملیں ہیں۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں،27جولائی کو کیچ کے علاقے کلاتک سے 7 مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اغوا کے وقت ایک مزدور کو 27 جولائی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا، مسلح افراد 6 مغوی مزدوروں کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اغوا کیے گئے تمام 6 مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد لاشیں ناصر آباد میں پھینک دی گئیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تربت سے برآمد لاشیں اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی ہیں، شہید مزدوروں میں 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔













