حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین غذائی قلت کے خاتمے، غذائی تحفظ، غذائیت اور جاری پروگرامز میں وسعت و باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

32

حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین غذائی قلت کے خاتمے، غذائی تحفظ، غذائیت اور جاری پروگرامز میں وسعت و باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات کے دوران بلوچستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ اقدامات بلوچستان میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے تدارک کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ بچوں اور خواتین کو مناسب اور معیاری غذائیت کی فراہمی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ حکومت بلوچستان غذائی تحفظ اور انسانی ترقی کے شعبوں میں عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مؤثر بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں