بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان نےممبئی کے اگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کےمطالبے کےلیےہونےوالے احتجاج میں شرکت کی تھی،جس کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں بھی لیا تھا۔
ممبئی پولیس کاکہنا ہےکہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں،اسکےباوجود احتجاج میں شرکت کرنے پر انکے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کےتحت کارروائی کی گئی،پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔










