سرانان،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا،پولیس

29

کوئٹہ:سرانان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں روڈ کی تعمیرکرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے روڈ کی تعمیر میں مصروف مشینری کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں