پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،امن کے قیام کے لیے فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، سرفراز بگٹی

45

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں