بلوچستان میں تدریسی عمل مضبوط بنانے کے لیے 15 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے، وزیر اعلیٰ

31

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر صوبے کے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،حکومت بلوچستان اساتذہ کے پیشہ ورانہ وقار اور بہتر تدریسی ماحول کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا اور ان کے پیشہ ورانہ مقام کا تحفظ ناگزیر ہے، عالمی یوم اساتذہ کا اس سال کا موضوع اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہونے اور پیشے کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا، سال 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار جبکہ 2026 میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار بچوں کا اسکولوں میں داخلہ ہوا
، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کمیونٹی اسکولوں کے ذریعے ایک لاکھ 54 ہزار بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے، غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانے کے نتیجے میں 95 ہزار سے زائد بچے دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنے، بلوچستان میں تدریسی عمل مضبوط بنانے کے لیے 15 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2 ہزار سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے، مزید 1,800 اسکولوں کے قیام پر کام جاری ہے، وزیر کمیونٹی کی شمولیت سے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پی ٹی ایس ایم سی منصوبہ جاری ہے، پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کی مجموعی تخمینی لاگت 6 ارب روپے ہے، پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کے تحت 2 ہزار اسکولوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،
پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 3,640 کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے، ایک کمرے والے اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بھی جاری ہے، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے ساتھ تعلیمی معیار کی بہتری پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، استاد صرف علم منتقل کرنے والا نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت، کردار اور سوچ کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، باشعور، تعلیم یافتہ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اساتذہ کے لیے بہتر تدریسی ماحول اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھیں گے، بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم اور اساتذہ پر سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، حکومت بلوچستان کا مقصد ایسا تعلیمی نظام تشکیل دینا ہے جہاں ہر بچے کو تعلیم کا حق حاصل ہو اور ہر اسکول فعال ہو، ہر استاد کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے ضروری سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں