سلمان خان اور سنجے دت کا فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

7

بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں،دونوں اداکاروں کی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں اسکرین شیئر کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

یہ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی سنجے دت کی مشہور فلم ’کھل نائیک‘ کا سیکوئل ہے، جس کی تیاری جاری ہے۔

فلم ساز سبھاش گھئی اور انکی مصنفین کی ٹیم سلمان خان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پولیس افسر کا کردار لکھ رہی ہے۔ یہ کردار کہانی میں اہم ہوگا اور مبینہ طور پر سنجے دت کے کردار بلو کی مدد کرتا دکھائی دے گا۔

تاہم فلم میں سلمان خان کی شمولیت تاحال حتمی نہیں،کیونکہ فلم ابھی کہانی اور اسکرپٹ کی تیاری کے مرحلے میں ہے۔

واضح رہےکہ اصل فلم ’کھل نائیک‘ میں سنجے دت نے بلو کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشٹ بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے،اب سیکوئل میں سنجےدت کے کردار کی کہانی کو آگے بڑھانے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں