کوئٹہ+راولپنڈی:پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا،شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت قومی نقصان ہے، جس پر دلی رنج و غم ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرے۔
کوئٹہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت قومی نقصان ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
50










