کوئٹہ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ3افراد جاں بحق

29

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دالبندین سے گلستان جانے والی کار پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دالبندین سے گلستان جانے والے گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، طلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں چاروں افغان باشندے سوار تھے جو گلستان جا رہے تھے ان افرادکی شناخت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں