ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ

62

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےواضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی۔

امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے اہم صحافی نے خبر دی تھی کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام پر ٹھوس اقدامات کی صورت میں صدر ٹرمپ تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے اور منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں