حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں7 روپے 76 پیسے فی لیٹرکمی کردی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 نومبر کے لیے ہوں گی۔










