انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کر لی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، پولیس کیجانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ سر آج ریکارڈ آگیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں بتاتا ان کو، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے، چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کرتا ہوں۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ پولیس کو شوکاز والا معاملہ میں دیکھ لیتا ہوں، عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کر لی ہیں










