فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کے بعد پھر صابرہ غزہ سے لوگوں کو انخلا کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے نزدیک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جبکہ خان یونس میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔













