چھوٹے دکانداروں کیلیے ٹیکس اسکیم کا اجرا؛ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائیگا، وزیر خزانہ

32

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم کا اجرا کردیا۔ اس موقع پرانجمن تاجراں کے نمائندے بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں کی مشاورت سے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہم پہلے بھی کئی مواقع استعمال کر چکے ہیں ۔ یہ تاجروں کی ایک دیرینہ خواہش رہی ہے کہ ٹیکس اسکیم کو آسان اور سادہ بنایا جائے ۔ میں اس اسکیم کے بارے میں پر امید ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور پرال کی کوشش رہی ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے آسانی پیدا ہو ۔ تاجروں کو یقین دہانی ہو کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی طبقہ ٹیکس نظام میں نہ آئے تو وہ نظام نہیں چل سکتے ۔

اس موقع پر وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چھوٹے دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔ موبائل فون کے ذریعے ٹیکس ادا کیا جا سکتا ہے ۔ اس اسکیم کے ذریعے پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا ۔ چھوٹے تاجروں کو گرین پلیٹ جاری کی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ جس دکان پر گرین پلیٹ آویزاں ہوگی، وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہوگا ۔ چھوٹے دکانداروں کو 25 ہزار روپے کم از کم ادا کرنے ہوں گے ۔ گزشتہ 3 سالوں میں کسی بھی سال میں 20 کروڑ سے زیادہ کی سیل نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں