بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، محسن نقوی

33

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے دہشت گردوں کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 117 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورسز انتہائی متحرک، پروفیشنل اور الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں