کوئٹہ: ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کوئٹہ سے پنجگور جانے والی محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس نتیجے کے نتیجے میں چار افراد ظہور احمد، عبدالستار، نصیر حسین اور تنویر احمد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی ۔مزیدکاروائی جاری ہے ۔
ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی
7














