کوئٹہ: سونا خان تھانے کے قریب مستونگ روڈ پر ٹرک اور پٹرول لانے والی موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق خان اچکزئی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نے سڑک کو کلیئر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی جبکہ ٹرک کو مزید نقصان سے بھی محفوظ رکھا۔
مستونگ کے قریب ٹرک اور پٹرول لانے والی موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
55










