اسلام آباد/ کوئٹہ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب آئین کی خلاف ورزی کے مجرم ہیں، آپ نے آئین کو روندا اور پامال کیا ہے،پاکستان قومیتوں کے لیے خود ایک جیل خانہ بن چکا ہے، پہلے پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی اور اب ماشا اللہ کشمیری قومیتوں کا جیل خانہ بن رہا ہے۔ آپ پاکستان کے نام پر پشتونخوا وطن کے پانی، گیس اور دوسرے معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اگر کوئی اس کی حفاظت کرنا چاہے تو آپ دہشت گردی کا مقدمہ لگا دیتے ہیں۔
آپ گولیوں سے لوگوں کو نہیں دبا سکتے۔ کشمیری چیخ رہے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کیا ضرورت تھی یہ سب کرنے کی۔خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی کی تقریر کو سنسر کردیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ کی حکومت کے ڈھائی سال پورے ہونے کو ہیں اب ہمیں اپنا ٹون بدلنا ہوگا۔جس انداز میں آپ نے بحیثیت اسپیکر آپ نے اس ہاس کو چلایا باوجود اس کے کہ آپ کا تجربہ تھاآپ نے نہ آئین و قانون کا خیال رکھا اور چابک دستی سے اپنے 14 اراکین کو اسمبلی سے فارغ کر دیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سارے ستر سال سے اوپر تھے کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ آپ نے ریکارڈ قائم کیا،5 لوگوں کو آپ نے 286 سال قید کی سزا دی ہے،آپ نے ماہ رنگ بلوچ کو بھی عمر بھر کی جیل دے دی،آپ کو یہ گولڈ میڈل بھی مبارک ہو۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے آئین روندنے میں غیر جمہوری حکومتوں کا ساتھ دیا۔ آپ پاکستان کے نا پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کل ایک کشمیری وفد ہمارے پاس آیا تھا۔وہاں غذائی، ادوائیات ودیگر اشیا زندگی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔پتہ نہیں یہ طریقہ آپ نے کہا سے سیکھا ہے۔ جو لوگ آئین کو روندتے ہیں آپ نے اس پارلیمنٹ ڈیبیٹنگ سوسائٹی سے بھی نیچے کردیا ہے۔ آپ رحم نہیں کرتے بار بار ہم آپ سے کہتے ہیں۔ اس دن بات کی شہباز بھائی سے،جس انداز میں انہوں نے بات کی تھی مجھے مزہ نہیں آیا تھا۔آپ کے پاس ٹائم تھوڑا ہے ارد گرد جو ہمارے علاقے میں ہو رہا ہے وہ بہت بڑی بربادی ہے۔میرے بھائی نے کہا تھا پاکستان ہے تو ہم ہیں۔بالکل ٹھیک کہا تھا شہباز بھائی پاکستان کوئی آسمان میں نہیں ہے۔پاکستان مطلب بلوچستان سندھ خیبرپختونخوا پنجاب۔آپ خیبرپختونخوا کو کیوں پاکستان نہیں سمجھتے؟ہم سب نے حلف لیا ہے کہ ہم آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے،آپ نے اپنے ووٹ کے ذریعے عدلیہ کے پر کاٹے ہیں۔
غلطیاں ہوتی ہیں۔اس ہاس کے لیے جو بھی سپورٹ چاہیے ان کنڈیشنل سپورٹ آئیں اس ہاس کو مضبوط کریں۔کیا اور کس چیز کا ڈر ہے۔ پاکستان دنیا کے ملکوں کی ملک ہے اور اسکی بہترین فوج ہے۔یہ ہاس طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہیے،پاکستان ترقی کریگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز بھائی آج آپ بلوچوں کو بلائیں اوربلوچستان کے جو وسائل ہیں اس پر ان کے بچوں کا حق ہے،یہی بات سندھیوں کو اور یہی خیبرپختونخوا کوبولیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں اس نے کیا کیا ہے؟۔اس دوران محمود اچکزئی کی تقریر کو سرکاری ٹی وی نے براہ راست نہیں دکھایا، ویب اسٹریمنگ بھی تقریر شروع ہوتے ہی بند کردی گئی۔
سب آئین کی خلاف ورزی کے مجرم ہیں، حکومت کے ڈھائی سال پورے ہونے کو ہیں اب ہمیں اپنا ٹون بدلنا ہوگا،محمود خان اچکزئی
36














