کولپور:آغا عمر جان بنگلزئی کی قیادت میں اسپلنجی و مرو کے عوام کی کمانڈنٹ 107 ونگ، کرنل احسان اللہ سے اہم ملاقات، علاقے کے مختلف مسائل و امور پر تبادلۂ خیال

38

علاقہ اسپلنجی و مرو کی عوام نے سابق وزیر داخلہ آغا عمر جان بنگلزئی کی قیادت میں کولپور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کمانڈنٹ 107 ونگ کرنل احسان اللہ سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سردارزادہ میر قیوم بنگلزئی، ٹکری غلام سرور بنگلزئی، چیئرمین علی حیدر بدوزئی اور اسپلنجی و مرو کے باشعور عوام بھی موجود تھے۔

ملاقات کا مقصد علاقے کے مختلف مسائل و امور پر کھلے دل سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس دوران عوامی نمائندوں نے علاقے کے بنیادی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور عوامی سہولیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کرنل احسان اللہ نے تمام شرکاء کی باتوں کو توجہ سے سنا اور مختلف امور پر اپنی آراء اور رہنمائی فراہم کی۔

دونوں فریقین کے درمیان خوشگوار اور تعمیری ماحول میں گفتگو ہوئی، جس کے دوران متعدد اہم نکات پر اتفاق رائے بھی پایا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر علاقے کے عوام نے کرنل احسان اللہ کے تعاون اور مثبت رویے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح آغا عمر جان بنگلزئی کی قیادت اور کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں علاقے کے مسائل کے حل، باہمی تعاون کے فروغ اور عوام و حکام کے درمیان بہتر رابطے کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں