خضدار: خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گاڑی سے اتار کرفرار کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے حب بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص فرید احمد ولد علی احمد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
خضدار،نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گاڑی سے اتار کرفائرنگ کرکے قتل کردیا
34











