کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم ان کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم بند کرے اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے، جبکہ اقوامِ متحدہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارت کی ریاستی دہشتگردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
42














