پاکستان کیساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: ایرانی صدر

41

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے میدان میں پاکستان سے تعلقات گہرے کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانےسے باہمی مفادات یقینی،علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

پاکستان کیساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: ایرانی صدر
صدرپزشکیان نے کہا کہ تہران تیار ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی فیلڈز میں تعلقات گہرے کرے۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے، ایران تمام شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔تہران سے تعلقات کو جامع انداز سے بڑھانے کیلئے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کےساتھ اقدامات کررہاہے۔

محسن نقوی اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اپنے ہم منصب محسن مومنی سے بھی ملے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں