آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں،وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

41

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں،وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نےکہا دشمن اور اسکے ساتھیوں کو سخت سزا دی جائےگی،دوبارہ حملے ہوئے تو ردعمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اوربہادرایرانی قوم کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی، ایرانی اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں،ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں بلکہ بےخوفی، عظیم حوصلے اور عمل کے ساتھ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں