امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست جنگ کے خلاف عوامی فیصلہ ہے، قالیباف

45

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی دونوں ایوانوں میں شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں قالیباف نے کہا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز یا مہنگائی کے دباؤ کے تحت جنگ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی امریکی عوام کے اس مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرکے بین الاقوامی طاقتوں اور دباؤ ڈالنے والے عناصر کے مفادات کے لیے کام کرے گی تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی جانب سے جنگ کو مسترد کرنے کے پیغام کو نظرانداز کرنا امریکا کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں