سردیوں میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری، گھروں میں صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی

39

موسم سرما میں گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئی حکمت عملی جاری کردی، جس کے تحت گھریلو صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق گیس فراہمی کے اوقات صبح، دوپہر اور رات کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جب کہ دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

اسی طرح رات کے اوقات میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے یہ شیڈول مرتب کیا گیا ہے اور گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں