سفارتکاری دوبارہ بحال ہوسکتی ہے مگر امریکا کو سمجھنا ہوگا کے یہ دباؤ کے نتیجے میں نہیں ہوگی: عباس عراقچی

40

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کو دوبارہ درست سمت پر لانا ناممکن نہیں، تاہم اس کے لیے امریکا کو ایک سادہ حقیقت سمجھنا ہوگی کہ یہ دباؤ کے نتیجے میں نہیں ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اعتماد قائم کرے، احترام کے ساتھ بات کرے، ایران کے حقوق کو تسلیم کرے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں