واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی ہے۔امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے ایران پر حملے کیے گئے۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل ترکیے کے دار الحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانیوں کےپاس جوہری ہتھیار ہوتےتو وہ اسےاستعمال کرتے، میں ایران کےساتھ اپناوقت ضائع کرنانہیں چاہتا۔













